عالیہ ریاض ویمنز کرکٹر آف دی ایئر، فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ کرکٹرکا ایوارڈ

09 مارچ 2021
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹرافی پیش کی۔فوٹو: پی سی ٹوئٹر
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹرافی پیش کی۔فوٹو: پی سی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی خواتین ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کو سال کی بہترین اور فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ سے نوازا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی سی نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ ثنا نے ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ایمرجنگ کرکٹر کو ایوارڈ سے نوازا۔

دوسری ٹوئٹ میں بورڈ نے کہا کہ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی فاتح عالیہ ریاض ہیں۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن عالیہ ظفر نے قومی ٹیم کی آل راؤنڈر کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر 2020 کی ٹرافی پیش کی۔

عالیہ ریاض نے عالیہ ظفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کی سیریز اچھی رہی اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور جو غلطیاں ہوئی ہیں اس سے سیکھا ہے اور ذاتی طور پر بہت سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن اس دفعہ ہم نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا تاہم ہماری فیلڈنگ میں خامیاں اور اگلی مرتبہ اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

کرکٹ میں مشکلات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شروع میں گھر سے نکلنے میں دشواری تھی لیکن خاندان کا پورا تعاون تھا لیکن جب لاہور آنے کا پروگرام ہوا تھا اس وقت تھوڑی مشکلات ضرور آئیں کہ اکیلے کیسے رہیں گے اور سب کچھ خود کیسے کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے گھر والے مان گئے اور پھر لاہور جانے کی اجازت دی، اس کے لیے گھر والوں کی طرف میری بھرپور حمایت تھی تاہم شروع میں جب لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی تھی تو ادھر ادھر سے باتیں ہوتی تھیں لیکن وہ بھی ختم ہوگیا اور ان چیزوں کو نظر انداز کرکے اپنے کام پر توجہ دیا، اسی لیے آج میں یہاں پر ہوں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں