سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کا نیا مڈرینج فون اے 32 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

گلیکسی اے 30 اور اے 31 تو سادہ مڈرینج فون تھے مگر اے 32 فلیگ شپ فیچر سے لیس فون ہے جس میں کیمرا سیٹ اپ بہترین ہے۔

فون میں 6.4 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کوٹنگ کی گئی ہے۔

گلیکسی اے 32 میڈیا ٹیک ہیلیو جی 80 پراسیسر سے لیس ہے جو اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے اندر اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 3.0 سے کیا ہے۔

سام سنگ کے اس مڈرینج فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج فراہم کی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈیوائس میں گیم بوسٹر سافٹ ویئر مانیٹرز موجود ہیں جو گیمنگ پرفارمنس کو بہتر بنانے کے ساتھ بیٹری لائف، درجہ حرارت اور میموری یوز ایج سے مطابقت پیدا کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 32 میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو دن بھر آرام سے چل سکتی ہے۔

بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجن سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس (123 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا یو نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 41 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں