ٹیلی ویژن تیار کرنے کے لیے معروف کمپنی ٹی سی ایل کئی سال سے اسمارٹ فون کو بھی متعارف کرا رہی ہے۔

اب اس کے ذیلی برانڈ الکاٹیل کی جانب سے 2 کم قیمت انٹری لیول فونز پیش کیے گئے ہیں۔

ورچوئل موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر الگا ٹیل 1 ایل پرو اور الکا ٹیل 1 کو پیش کیا گیا جو آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوں گے۔

الکاٹیل 1 ایل پرو

فوٹو بشکریہ الکاٹیل
فوٹو بشکریہ الکاٹیل

الکاٹیل 1 ایل پرو ستمبر میں لاطینی امریکا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 127 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

اس فون میں اوکٹاکور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 6.1 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

اسی طرح فنگرپرنٹ سنسر بھی بیک پر دیا گیا ہے۔

الکاٹیل 1

فوٹو بشکریہ الکاٹیل
فوٹو بشکریہ الکاٹیل

یہ فون پرو ماڈل سے بھی سستا ہے جس کی قیمت 59 یورو (11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ اگست میں دستیاب ہوگا۔

5 انچ اسکرین والے اس فون میں 2000 ایم اے ایچ بیٹری مووجد ہے جو کمپنی کے مطابق 4 جی نیٹ ورک پر 8 گھنٹے ٹاک ٹائم کا وقت دے سکے گی۔

ایم ٹی 6739 پراسیسر والا یہ فون 4 جی کنکٹویٹی فراہم کرتا ہے جبکہ ایک جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ ڈوئل سم فون ہے جس کے بیک پر 5 میگا پکسل کیمرا فکسڈ فوکس لینس کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں