وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 618 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 549 نئے کیسز جبکہ 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار 21 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 368 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 777 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ بھر میں اب تک 50 لاکھ 26 ہزار 810 ٹیسٹ کیے گئے اور 3 لاکھ 85 ہزار 397 مثبت آئے جبکہ اس وقت 3 لاکھ 85 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 46 ہزار 599 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں