2 ہفتے میں سب سے زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کا سامنا کرنے والا شہر

15 اگست 2021
ہوکائیدو میں 2 ہفتوں میں  موسم میں حیران کن تبدیلی آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
ہوکائیدو میں 2 ہفتوں میں موسم میں حیران کن تبدیلی آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

جاپان کے جزیرے ہوکائیدو کے رہنے والوں کو محض 14 دن کے اندر موسم گرما کے سب سے زیادہ اور کم درجہ حرارت کا سامنا ہوا ہے۔

اس جزیرے کے صدر مقام ہوکائیدو میں 29 جولائی کو موسم گرما میں سب سے زیادہ 31 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

مگر 2 ہفتے میں یہ درجہ حرارت گر کر محض 2.6 سینٹی گریڈ کر پہنچ گیا۔

وہاں کے رہائشیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ موسم اتنا ٹھنڈا ہوگیا کہ ان کے منہ سے بھاپ خارج ہونے لگی۔

جاپان کے مختلف شہروں میں حالیہ ہفتوں کے دوران موسم کی شدت میں بہت تیزی سے اضافہ اور کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اگست کے اوائل میں اولمپک مقابلوں کی انتظامیہ نے مردوں کے میراتھون ایونٹ کو ہوکائیدو کے ایک شہر ساپورو میں اس توقع کے ساتھ منتقل کیا گیا کہ وہاں درجہ حرارت بہتر ہوگا مگر اگست کے آغاز پر وہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ٹوکیو میں بھی اگست کے شروع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور اولمپک کے متعدد ایونٹس میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔

گیمز سے متعلق 30 افراد کو گرمی سے متعلق بیماری کے باعث علاج بھی کرانا پڑا، خوش قسمتی سے علامات کی شدت معتدل تھی۔

دوسری جانب جاپان کے ایک اور جزیرے کیوشیو کے رہائشیوں کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کا سامنا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں