جمہوریت کا مطلب عوام کو حقیقی آواز دینا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2021
جمہوریت کی حفاظت کا مطلب ہنگامی اختیارات اور قوانین کو ختم کرنا ہے— فائل فوٹو / رائٹرز
جمہوریت کی حفاظت کا مطلب ہنگامی اختیارات اور قوانین کو ختم کرنا ہے— فائل فوٹو / رائٹرز

دنیا بھر میں بدھ کو 'یوم جمہوریت' منایا گیا جس نے پاکستان میں جمہوریت کی صورتحال کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک پیغام میں کیا کہ 'مضبوط جمہوریت کا مطلب فیصلہ سازی میں حقیقی شرکت کو گلے لگانا ہے جس میں پُرامن احتجاج، عوام اور برادریوں کو حقیقی آواز دینا شامل ہے جنہیں روایتی طور پر خارج کردیا جاتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، دنیا بھر میں احتجاج

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 'خواتین، مذہبی و لسانی اقلیتوں، دیہی برادریوں، معذور افراد، انسانی حقوق کے محافظین اور صحافیوں کو خاموش کرانا ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں رکاوٹ ہے، شہریوں کی شرکت کے بغیر جمہوریت برقرار یا پھل پھول نہیں سکتی'۔

جمہوریت کی حفاظت کا مطلب ہنگامی اختیارات اور قوانین کو ختم کرنا ہے تاہم کچھ ریاستیں اور ادارے ہنگامی اختیارات پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ یہ آسان راستہ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں 'جمہوریت کی توہین' پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت

انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت کے ساتھ اس طرح کے اختیارات قانونی شکل اختیار کرکے مستقل ہوجاتے ہیں جس سے قانونی کی حکمرانی کمزور ہوتی ہے اور بنیادی آزادی اور انسانی حقوق سلب ہوجاتے ہیں جو جمہوریت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں