بختاور بھٹو نے مرحوم دادا اور ماموں کی مناسبت سے بچے کا نام رکھ لیا

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2021
بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں اور مرحوم دادا کی مناسبت سے رکھ دیا۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں رواں ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اب انہوں نے مداحوں کو بیٹے کے نام سے متعلق بھی آگاہ کردیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں برطانوی کڈز شاپ ’بے بی اینڈ بمپ‘ کی بچے کی گھڑ سواری کی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کا نام بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بچے کی پیدائش

بختاور بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں ’میر مرتضیٰ‘ بھٹو اور مرحوم دادا (حاکم علی زرداری) کی مناسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹے کا نام بتاتے ہوئے بیٹے کی بہتر زندگی کی لیے دعا بھی لکھی۔

انہوں نے بیٹے کی بہتر پرورش کے لیے دعا کی کہ خدا ان کے بیٹے کے نام کو ان کے لیے بابرکت بنائے اور بچے کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔

انہوں نے خدا سے بیٹے کی صحت مند اور عین مذہبی زندگی کی دعا بھی کی اور لکھا کہ خدا ان کے بیٹے کی ایک ایسے رہنما کی طور پر پرورش کرے جو دنیا کو ایمان اور مذہب کے راستوں پر استوار کرتا ہے۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کے نام کے اعلان کے ساتھ برطانوی کڈز آن لائن شاپ کی خوبصورت پینٹنگ بھی شیئر کی، جس میں ایک بچے کو شہزادے کے طور پر گھڑ سواری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دینے والے افراد کی مشکور

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی کی ہاں رواں ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونی تھی مگر بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں ایک ماہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی۔

بختاور بھٹو نے یہ بھی بتایا تھا کہ وقت سے قبل پیدائش کی وجہ سے ان کا بیٹا بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (این آئی سی یو) میں داخل رہا۔

بختاور بھٹو زرداری نے 31 جنوری 2021 کو پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری سے شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

عرفان Oct 18, 2021 04:29pm
چودھری بھٹو کھا گیا-
Kahsif Ajaz Oct 19, 2021 08:33am
Surprisingly he is not a Bhutto.