امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2021
لاس اینجلس کی عدالت نے کانیے ویسٹ کی قانونی طور پر نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کی—فائل فوٹو:اے  پی
لاس اینجلس کی عدالت نے کانیے ویسٹ کی قانونی طور پر نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کی—فائل فوٹو:اے پی

معروف ریپر و امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت نے کانیے ویسٹ کی قانونی طور پر نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کی۔

جج مائیکل ولیمز کورٹ نے عدالتی دستاویزات میں کہا کہ 'کوئی اعتراضات نہ ہونے کی وجہ سے، نام تبدیل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے'۔

مزید پڑھیں: کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

کانیے ویسٹ نے 24 اگست کو 'ذاتی وجوہات' کی بنیاد پر نام تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، وہ سالوں سے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر اپنا نام وائے ای (Ye) لکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے 2018 میں کی گئی ٹوئٹ میں نام تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ 'میں باضابطہ طور پر کانیے ویسٹ کہلاتا ہوں، میں وائے ای ہوں'۔

یاد رہے کہ یہ نام کانیے ویسٹ کی 2018 کی ایلبم کا ٹائٹل بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ طلاق سے قبل دولت کی تقسیم میں مصروف

انہوں نے انٹرویوز میں کہا تھا کہ اپنے نام کے پہلے حصے کو مختصر کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے یہ بھی پسند ہے کہ یہ ایک ایسا لفظ ہے جو پوری بائبل میں استعمال ہوتا ہے۔

کانیے ویسٹ کی اہلیہ کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے فروری 2021 میں امریکی شہر لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں