جشنِ عید میلاد النبی ﷺ پر ابرار الحق نے اپنی نعت جاری کردی

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2021
ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنی نعت جاری کردی۔

ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نعت جاری کرنے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس نعت کو 'ہمارے نبی ﷺ کے لیے ایک تحفہ' قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ابرار الحق کی نعت 'ہو ادھر بھی نظر کرم یارسول اللہ ﷺ' میں ابرار الحق سمیت پیر معاذ عبدالغفور اور رضوان سلطانی کی آواز بھی شامل ہے۔

ابرار الحق نے اپنی نعت ’ہو ادھر بھی نظرِ کرم یا رسول اللّٰہ ﷺ‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔

ان کی اس نعت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں نبی آخر الزمان ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

میلاد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں حکومتی اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور لوگوں نے جلسے جلوس، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، سیمنار سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جس میں علما، آئمہ حضرات مساجد میں سیرت النبی ﷺ اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔

رحمت للعالمین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں، شاہراہوں کو سبز پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیا سے دلہن کی طرح سجایا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں