صبا قمر، عفان وحید اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم ’ہنگور‘ میں اداکاری کریں گے

06 نومبر 2021
ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

معروف اداکارہ صبا قمر ، درفشاں سلیم اور اداکار عفان وحید نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم ’ہنگور‘ میں اداکاری کریں گے۔

رواں برس یوم دفاع کے موقع پر نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائے‘ نے اپنی آنے والی ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کا ٹیزر پیش کیا تھا۔

ٹیزر سے ظاہر تھا کہ ٹیلی فلم کے ذریعے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

اب صبا قمر اور درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اسکرپٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ٹیلی فلم کا حصہ ہوں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عفان وحید نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ٹیلی فلم ’ہنگور‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ وہ بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، فلم کا نام پاکستان نیوی کی ڈیفنی کلاس آبدوز ہنگور کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے بھارتی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو غرقِ آب کیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نے بحری جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔

ٹیلی فلم ہنگور آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی جارہی ہے اور جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں