• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

شائع November 6, 2021 اپ ڈیٹ November 7, 2021
انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کیے لیے کوالیفائی کر لیا— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کیے لیے کوالیفائی کر لیا— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12 راؤنڈ میں گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آج ہونے والے میچز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنے چاروں میچز جیت کر گروپ میں سرفہرست تھی لیکن اس کے باوجود اس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

اسی طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے تین، تین میچوں میں فتح حاصل کر رکھی تھی لیکن ان دونوں کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار رن ریٹ پر تھا۔

آج آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی روشن کر لی تھی۔

جس کے بعد ان تینوں ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے نتیجے پر تھا۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 189رنز بنائے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انہیں انگلینڈ کے خلاف کم از کم 58رنز سے کامیابی درکار تھی۔

تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود نہ رکھ سکی اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے ہمراہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کےساتھ ساتھ گروپ میں ٹاپ بھی کر لیا۔

گروپ ون سے سیمی فائنل کے لیے حتمی فیصلے کے بعد 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ یا بھارت میں سے کسی ایک ٹیم سے ہو گا جبکہ پاکستان کی ٹیم ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اگر موجودہ ترتیب برقرار رہی تو سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ 11 نومبر کو دبئی میں ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان گروپ ٹو میں اپنا آخری میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جس میں اگر اپ سیٹ نہ ہوا تو پاکستان گروپ میں سرفہرست ٹیم ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024