• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی لگاتار پانچویں فتح، اسکاٹ لینڈ ناکام

شائع November 7, 2021
پاکستان نے میچ میں 72 رنز سے کامیابی حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے میچ میں 72 رنز سے کامیابی حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی
شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی— فوٹو: اے ایف پی
شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے اوپنرز نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا
پاکستان کے اوپنرز نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا
پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی ہے— فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی ہے— فوٹو: ٹوئٹر
ابتدائی اوورز میں اسکاٹش اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا— فوٹو: اے پی
ابتدائی اوورز میں اسکاٹش اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا— فوٹو: اے پی

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں اپنے آخری میچ میں شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 72رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار پانچویں فتح حاصل کر لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 35 تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔

فخر زمان ایک مرتبہ بھی بڑی اننگز نہ کھیل پائے اور صرف 8 رنز بنا کر حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری مکمل کی اور حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

بابر اعظم 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں اسکاٹش اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا اور پانچ اوورز تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

23 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا، انہوں نے 9رنز بنائے۔

پاکستان کو دوسری کامیابی کے لیے بھی زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور میتھیو کراس رن آؤٹ ہوئے تو اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 36رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔

ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شاداب خان نے جیارج مُنسے اور ڈائلن بج کو چلتا کر کے پاکستان کو یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلائیں۔

41 رنز پر چار وکٹین گرنے کے بعد مائیکل لیسک اور رچی بیرنگٹن وکٹ پر یکجا ہوئے اور 46 رنز کی شراکت قائم کی لیکن شاہین نے 14 رنز بنانے والے لیسک کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔

رچی بیرنگٹن نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کرس گریوز کے ساتھ مل کر 27رنز کی شراکت قائم کی لیکن حارث رؤف نے گریوز کی وکٹیں بکھیر دیں۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی، بیرنگٹن نے 37 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے میچ میں 72 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کر کے لگاتار پانچویں فتح حاصل کر لی اور گروپ مرحلے کا اختتام ناقابل شکست رہتے ہوئے سرفہرست ٹیم کی حیثیت سے کیا۔

شعیب ملک کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیمی فائنل میں 11 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے آئی سی سی کے ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے لگاتار پانچویں میچ میچ میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی البتہ اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی تھیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024