• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

ٹی وی شو کے دوران حریم شاہ کی شیخ رشید کو فون کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع November 18, 2021
ٹک ٹاک اسٹار ماضی میں بھی شیخ رشید سے متعلق متنازع دعوے کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ٹک ٹاک اسٹار ماضی میں بھی شیخ رشید سے متعلق متنازع دعوے کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

متنازع ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل و اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے ٹی وی شو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو آئندہ ہفتے نشر ہونے والے ٹاک شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ کی ہے، جس میں حریم شاہ دکھائی دیں گی۔

مذکورہ ٹاک شو کو 24 نومبر کو یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس کے جاری کیے گئے ٹیزر کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں پروگرام کے میزبان حریم شاہ سے پوچھتے ہیں کہ اگر وہ شیخ رشید کو فون کریں گی تو کیا ہوگا؟

جس پر ٹک ٹاک اسٹار بولتی ہیں کہ وہ ابھی انہیں فون کرکے دیکھتی ہیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ وزیر داخلہ کا نمبر ملا کر انہیں فون کرتی ہیں اور اس دوران وہ موبائل کا اسکرین بھی دکھاتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ کا نمبر ’شیخو‘ کے نام سے محفوظ کر رکھا ہے۔

ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید ٹک ٹاک اسٹار کی کال اٹھاتے ہیں اور انہیں فوری طور پر کہتے ہیں کہ وہ انہیں بعد میں فون کریں، جس پر حریم شاہ اصرار کرتی ہیں کہ ابھی بات کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید میرے بھائیوں کی طرح ہیں، حریم شاہ

ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کے اصرار پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد انہیں جھاڑ پلادیتے ہیں اور انہیں سخت لہجے میں کہتے ہیں کہ ’بکواس بند کریں‘

ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے جھاڑ ملنے کے بعد حریم شاہ ہنس دیتی ہیں اور موبائل فون بند کردیتی ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ واقعی انہوں نے شیخ رشید کو ہی کال کی تھی یا پھر وہ ٹاک شو کے مذاق کا حصہ تھا؟

ماضی میں حریم شاہ وزیر داخلہ کو بھائی بھی قرار دے چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
ماضی میں حریم شاہ وزیر داخلہ کو بھائی بھی قرار دے چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

مذکورہ معاملے کی مکمل سچائی 24 نومبر کو اس وقت ہی سامنے آئے گی جب کہ حریم شاہ کا ٹاک شو نشر کیا جائے گا۔

مذکورہ پروگرام سے قبل بھی حریم شاہ وزیر داخلہ سے متعلق باتیں کرتی رہی ہیں اور ماضی میں بھی ان کی وزیر داخلہ کو فون کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ماضی میں حریم شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان کی ایک دوست نے شیخ رشید سے نکاح بھی کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: میرا تحفظ شیخ رشید کررہے ہیں، انہوں نے میری وجہ سے شادی نہیں کی،حریم شاہ

اسی طرح ایک بار انہوں نے شیخ رشید کو اپنا بھائی قرار دیا تھا جب کہ ایک بار انہوں نے وزیر داخلہ کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کی وجہ سے ہی شادی نہیں کر رہے۔

وزیر داخلہ نے آج تک حریم شاہ کے دعووں اور باتوں پر کوئی واضح اور براہ راست جواب نہیں دیا۔

حریم شاہ اپنے متنازع بیانات، ویڈیوز اور دعووں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور انہیں ’اسکینڈل اسٹار‘ بھی کہا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024