کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے سیکریٹری جاں بحق

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2021
فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا—فوٹو: ڈان نیوز
فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا—فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ٹارگٹ کرکے سندھ بار کونسل کے سیکریٹری کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور شبہ ظاہر کیا کہ 40 سالہ عرفان علی مہر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:سکھر میں نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی قتل

شاہراہ فیصل پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے گلستان جوہر میں چیپل پلازہ کے پاس عرفان علی مہر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کار میں سوار تھا۔

پولیس نے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر بھیج دی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا نے واضح کیا کہ متقول سندھ بار کونسل کے سیکریٹری تھے اور وکلا برادری کے انتطامی امور کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: عدالت کے احاطے میں فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک

سینئر حکام نے کہا کہ بظاہر یہ ٹارکٹ کلنگ کا واقعہ ہے لیکن باقاعدہ تحقیقات کے بعد ہی قتل کے اصل اسباب کی نشاندہی ہوسکے گی۔

حکام نے بتایا کہ عرفان علی مہر اپنے بچے کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھے جب انہیں نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر مسلح ملزمان نے قریب سے سندھ بار کونسل کے عہدیدار کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 جاں بحق

واقعہ کے بعد وکلا برادری نے غصہ کا اظہار کیا اور سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور متعدد وکلا وقوعہ پر بھی پہنچ گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں