• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

120 ہرٹز اسکرین سے لیس انفینکس کا نیا فون نوٹ 11 پرو پاکستان میں دستیاب

شائع December 3, 2021
نوٹ 11 پرو — فوٹو بشکریہ انفینکس
نوٹ 11 پرو — فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے اپنا نیا اسمارٹ فون نوٹ 11 پرو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

یہ فون 3 سے 7 دسمبر تک پری آرڈر میں دستیاب ہوگا جس کے بعد مارکیٹوں سے خریدا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ نوٹ 10 کو 2021 کے شروع میں ہی متعارف کرایا گیا تھا اور ان کو 6 ماہ میں ہی اپ ڈیٹ کرکے نوٹ 11 سیریز کو پیش کیا گیا۔

انفینکس نوٹ 11 پرو میں میڈیا ٹیک کا نیا ہیلیو جی 96 فور جی پراسیسر موجود ہے اور یہ پراسیسر گیمنگ کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

فون میں 6.95 انچ کا بہت بڑا آئی پی ایس ڈسپلے ہے جو ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کرتا ہے۔

نوٹ 11 پرو میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل ہوگا جبکہ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا۔

ڈیوائس میں 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج ہوگی اور ورچوئل ریم سپورٹ سے ریم کی گنجائش 11 جی بی تک بڑھ جائے گی۔

انفینکس نوٹ 11 پرو میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

پری آرڈر میں یہ فون 31 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 7 دسمبر کے بعد اس کی قیمت 33 ہزار 999 روپے ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024