انفینکس نے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس نیا اسمارٹ فون نوٹ 11 ایس متعارف کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ انفینکس نے حال ہی میں نوٹ 11 اور 11 پرو متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز میں نئے فون کا اضافہ ہوا ہے۔

اس فون کے حوالے سے لیکس اکتوبر میں سامنے آئی تھی مگر اس وقت نام معلوم نہیں ہوسکا تھا مگر اب اس فون کو تھائی لینڈ میں متعارف کرا دیا ہے۔

اس مڈ رینج اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

ڈیوائس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انفینکس 11 ایس میں 6.95 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ بھی موجود ہے۔

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے انٹرفیس ایکس او ایس سے کیا گیا ہے۔

انفینکس 11 ایس میں ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی سی پورٹ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون کی خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 33 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ایفیکٹ اور 2 میگا پکسل میکرو شاٹس کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں