میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے صارفین کے لیے نئے فیچرز کو متعارف کرا دیا ہے۔

2021 کے اختتام پر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے کمپنی نے نئے فیچرز کو پیش کیا۔

اب میسجز میں ری ایکشنز کا فیچر ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، اگر آپ نے فیس بک میسنجر استعمال کرتے ہیں تو بخوبی واقف ہوں گے کہ اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بس فرق یہ ہے کہ آئی او ایس میں میسج کو دبا کر رکھنے پر ایموجی ری ایکشنز نظر آئیں گے جبکہ اینڈرائیڈ میں ایک بار کلک کرنے پر ایسا ہوجائے گا۔

دونوں پلیٹ فارمز میں کسی میسج پر ڈبل کلک کرنے پر تھمب اپ ری ایکشن کو استعمال کیا جاسکتا ہے جس کو سیٹںگز میں جاکر کسی اور ایموجی سے بدلا جاسکتا ہے۔

ری ایکشنز کا فیچر پرائیویٹ چیٹ میں آل ویز آن ہوگا جبکہ گروپ اور چینیلز میں ایڈمن اسے ٹرن آن یا آف کرسکیں گے۔

ایک نیا فیچر اسپائلر کا ہے جس میں میسج کے اسپائلز یا انکشاف والے حصے کو سلیکٹ کرنا ہوگا جس کے بعد چیٹ میں وہ حصہ چھپ جائے گا۔

مسیجنگ ایپ میں ایک نئے ٹرانسلیٹ بٹن کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز جبکہ آئی او ایس 15 پر چلنے والی ایپل ڈیوائسز پر کام کرے گا۔

میسجز کا ترجمہ کن زبانوں میں ہوگا اس کا انحصار فون کے سافٹ ویئر پر ہوگا۔

اسی طرح اب صارفین اپنی پروفائل کے کیو آر کوڈ کی تھیم بھی رنگوں اور پیٹرون کے انتخاب سے بناسکتے ہیں۔

آخری فیچر کچھ ایموجیز کا انٹرا ایکٹیو ورژنز کا ہوگا اور یہ صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں