اگر واٹس ایپ کے مقابلے میں میسجنگ ایپس کی بات کی جائے تو سب سے نمایاں ٹیلیگرام ہی ہے۔

اب اس میسجنگ ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ گروپ ویڈیو کالنگ کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔

جی ہاں صارفین کو طویل انتظار اب ختم ہوگیا ہے اور اب آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ ایپس میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر دستیاب ہے۔

اب وہ گروپ چیٹ میں وائس چیٹس کو ویڈیو کانفرنس کالز میں تبدیل کرسکیں گے۔

اسی طرح کسی کی ویڈیو فیڈ کو اپنی اسکرین پر پن بھی کرسکیں گے تاک وہ کال کے دوران نئے لوگوں کے شامل ہونے پر بھی فرنٹ اور سینٹر پر رہے۔

اور اں آپ اپنی اسکرین کو شیئر بھی کرسکیں گے جس کے لیے کیمرا فیڈ اور اسکرین کو بیک وقت شیئر کرنے کا آپشن دیا گیا ے۔

ٹیلیگرام کے مطابق ویڈیو کالز فی الحال محدود وگی جس میں کسی وائس چیٹ میں شامل اولین 30 افراد کو کیا جاسکے گا۔

تام اس تعداد کو جلد بڑھایا جائے گا اور وائس چیٹ سپورٹ کو لائیو ایونٹس اور دیگر نئے فیچرز سے توسیع دی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق فون کے ساتھ ٹیبلیٹس اور کمپیوٹر پھی ویڈیو کالز کا حصہ بننا ممکن ہوگا اور بڑی ڈیوائسز میں ایڈیشنل اسکرین کا فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

ٹیلیگرام میں گروپ ویڈیو کالز کا فیچر دیگر کے مقابلے مین کافی تاخیر سے متعارف کرایا گیا ہے۔

اپریل 2020 میں ٹیلیگرام نے کہا تھا کہ اس سال کسی وقت گروپ ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

پھر رواں سال اپریل میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ فیچر مئی میں دستیاب ہوگا مگر پھر ایسا نہیں ہوسکا۔

مگر اب جاکر اس فیچر کو آخرکار متعارف کرادیا گیا ہے اور یقیناً ٹیلیگرام صارفین اس اضافے پر خوش ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں