اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کو حوثیوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی، انٹیلیجنس تعاون کی پیش کش

19 جنوری 2022
اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کو تعاون کا یقین دلایا---فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کو تعاون کا یقین دلایا---فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو یمن سے حوثی باغیوں کے خون ریز حملے کے بعد مزید ڈرون حملوں کے خلاف سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون کی پیش کش کردی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کی جانب سے جاری ایک خط میں متحدہ عرب امارات کو پیش کش کی گئی۔

مزیدپڑھیں: حوثی باغیوں کے حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہیں، وزیر اعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے دہشت گرد ڈرون حملہ قرار دیا۔

ان کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان کو بھیجا گیا خط بھی جاری کیا۔

نیفتالی بینیٹ نے لکھا کہ 'ہم آپ کو سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ آپ اور آپ کے شہریوں کی اس طرح کے حملوں سے حفاظت کی جائے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اسرائیلی سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کو حکم دے چکا ہوں کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں کو کسی قسم کا تعاون فراہم کریں، جس پر آپ کی دلچسپی ہے'۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کے دارالحکومت ابو ظہبی میں حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دیگر 6 زخمی ہوگئے تھے جہاں تین ٹینکر بھی دھماکوں کی زد میں آئے تھے۔

یمن کے حوثی باغیوں کے ملیٹری ترجمان نے کہا تھا کہ اس نے بڑے پیمانے پر ڈرونز فائر کیے اور حملے میں 5 بلیسٹک میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے شیخ محمد بن زائد النیہان کو خط میں کہا کہ 'اسرائیل خطے میں انتہاپسندوں کے خلاف جاری جنگ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے آپ کے ساتھ شراک داری جاری رکھیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظبی میں حوثیوں کا مشتبہ ڈرون حملہ، امارات کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امریکی وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے امریکی ثالثی میں دستخط کیے تھے، جس میں بحرین بھی شامل تھا۔

دونوں خلیجی ممالک اسرائیل کی طرح خطے میں ایران اور اتحادی فورسز کے بارے میں ایک جیسے خدشات کا شکار ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نے گزشتہ برس دسبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی اسرائیلی سربراہ کو پہلا دورہ تھا اور ابوظہبی میں شیخ محمد سے ملاقات کے دوران تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کیے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں