کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث چھت، دیوار گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2022
---فوٹو: ڈان نیوز
---فوٹو: ڈان نیوز
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں آدھی رات تک چلنے کا امکان ہے— فوٹو: ڈان نیوز
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں آدھی رات تک چلنے کا امکان ہے— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں تیز ہواؤں سے شہر کا موسم گرد آلود ہو گیا اور شدید ہواؤں کے نتیجے میں دیوار اور چھت گرنے جیسے متخف واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں مغرب سے 25-30 ناٹیکل مائلز کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک ویڈیو کلپ میں مزید بتایا کہ مغربی بلوچستان اور ایران میں دباؤ زیادہ ہے جس کی وجہ جنوبی پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی اور بالائی سندھ میں مغربی کم دباؤ والا موسمی نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ چند علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 35 کے این تک پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں گرد آلود ہوائیں اور موسم آدھی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

ان کا کہنا تھا کہ تیز ہوائیں چلنے سے درخت گر سکتے ہیں اور خیموں وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

تیموریہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبدالرشید نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز ہوا کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر سوا بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک لائبریری کی دیوار گر گئی۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ متوفی کی عمر 60 سال تھی اور وہ رتن باغ کے علاقے میں پھول فروخت کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے بجلی کے کھمبے گر گئے

ایس ایچ او نے بتایا کہ وہ دیوار کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ تیز ہوا کے سبب دیوار گر گئی اور البتہ ان سے کچھ فاصلے بیٹھا ہوا ان کا بھائی واقعے میں محفوظ رہا۔

متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی ضوابط کی تکمیل کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں سرجانی ٹاؤن کے ایس ایچ او حاجی ثنااللہ نے دیوار گرنے سے ایک اور موت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن کے رحیم گوٹھ میں کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب سات سالہ بچہ عبدالرحمٰن دیوار کے اوپر دیوار گری، جس کے نتیجے میں انہوں نے دم توڑ دیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ بچے کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے لواحقین کی قانونی کارروائی مکمل نہیں ہونے دی اور لاش لے کر چلے گئے۔

شہر میں دیوار گرنے سے ایک اور موت گلشن معمار میں رپورٹ ہوئی۔

گلشن معمار کے ایس ایچ اور ریاض احمد بھٹو نے کہا کہ 50 سالہ رحمت اللہ تیز آندھی کے باعث گرنے والی دیوار کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ رحمت اللہ مزدور تھے اور واقعے کے وقت کام کرنے میں مصروف تھے اور انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیرشاہ کے ایس ایچ او محمود نے بتایا کہ 58 سالہ مزدور فقیر محمد کام میں مصروف تھے کہ گھر کی دیوار گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فقیر محمد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں روتھ فاؤ سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لواحقین ڈاکٹروں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کی اجازت دیے بغیر لاش واپس لے کر گئے۔

موچکو پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مواچھ گوٹھ میں تین افراد ان کے گھر کی چھت گرنے زخمی ہوگئے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمی 55 سالہ عبدالغفور، ان کی اہلیہ 50 سالہ حمیدہ اور 18 سالہ حورما رؤف کو ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سپر ہائی وے میں انڈس ٹاؤن کے ایس ایچ او بھٹو نے بتایا کہ دیوار گرنے کے باعث ایک اور شہری زخمی ہوگیا۔

تبصرے (0) بند ہیں