معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے دہائیوں طویل کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے جن میں سے بیشتر کو سدابہار قرار دیا جاتا ہے۔

درحقیقت ان سدابہار گانوں کی گنتی بھی ممکن نہیں بلکہ ہر ایک کی اس حوالے سے اپنی پسند ہوسکتی ہے۔

مگر ان کے کچھ گانے ایسے ہیں جن کو آئیکونک قرار دیا جتا ہے جیسے فلم مغل اعظم کے گانے جب پیار کیا تو ڈرنا کیا، کے لیے انہیں ایکو ایفیکٹ پیدا کرنے کے لیے باتھ روم میں گانا پڑا۔

اسی طرح رنگ دے بسنتی کا گانا لکا چھپی کے لیے وہ 8 گھنٹے تک کھڑی رہیں۔

ایسے ہی ان کے چند گانوں کے بارے میں جانیں۔

آئے گا آنے والا (محل، 1949)

یہ لتا منگیشکر کو عروج پر لے جانا والا گانا ثابت ہوا جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

اٹھائے جا ان کے ستم (انداز، 1949)

1949 کا سال لتا منگیشکر کی زندگی کو بدل دینے والا تھا اور یہ گیت بھی اس کی وجوہات میں سے ایک ہے، جسے اداکارہ نرگس پر فلمایا گیا تھا اور بہت مقبول ثابت ہوا۔

یہ زندگی اسی کی ہے (انارکلی، 1953)

یہ فلم اس سال کی سب سے بزنس کرنے والی فلم تھی جس کے لیے لتا جی نے 8 گیت گائے اور یہ ان سب میں زیادہ مقبول ہوا۔

آجا رہے پردیسی (مدھو متی، 1958)

لتا منگیشکر نے اسے چند پسندیدہ گانوں میں سے ایک قرار دیا جس کی دھن سلیل چوہدری نے مرتب کی۔

پیار کیا تو ڈرنا کیا (مغل اعظم، 1960)

مغل اعظم کے اس گانے کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں جو موسیقار نوشاد اور لتا منگیشکر کے چند بہترین گانوں میں سے ایک ہے۔

اللہ تیرو نام (ہم دونوں، 1961)

اسے بھی لتا منگیشکر نے اپنے پسندیدہ گانوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

لگ جا گلے (وہ کون تھی، 1964)

آج پھر جینے کی تمنا ہے (گائیڈ، 1965)

کچھ دل نے کہا (انوپما، 1966)

چلتے چلتے (پاکیزہ، 1972)

رینا بیتی جائے (امر پریم، 1972)

ایک پیار کا نغمہ ہے (شور، 1972)

نام گم جائے گا (کنارہ، 1977)

یہ کہاں آگئے ہم (سلسلہ، 1981)

اے دل نادان (رضیہ سلطانہ، 1981)

یارا سلی سلی (لیکن، 1990)

میرے خوابوں میں جو آئے (دل والے دلہنیا لے جائیں گے، 1995)

جیا جلے جان جلے (دل سے، 1998)

لکا چھپی (رنگ دے بسنتی، 2006)

تبصرے (1) بند ہیں

محمد Feb 06, 2022 08:32pm
دکھائی دیئے یُوں کہ بیخُود کیا ہمیں آپ سے بھی جُدا کر چلے (فلم بازار)