بلوچستان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

اپ ڈیٹ 28 فروری 2022
مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے— فائل فوٹو: رائٹرز
مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے— فائل فوٹو: رائٹرز

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلو چستان کو آرڈینیٹر حمید اللہ نصر کا کہنا ہے کہ صوبے میں آج سے شروع ہونےوالی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام 34 اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کے دوران 10 ہزار 832 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 8 ہزار 788 موبائل ٹیمیں، 942 فکسڈ ٹیمیں اور 594 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔

حمید اللہ نظر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کسی بھی غیر متوقع حالات سے بچنے کے لیےسخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہیں، پولیو ٹیم کے عملے کی حفاظت کے لیے بلوچستان لیویز فورسز، پولیس اور فرنٹیئر کور کو تعینات کیا گیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: یونیسیف کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی اُمید

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو راضی کرنے کے لیے مذہبی اسکالرز کی مدد بھی لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پولیو کے خاتمے کے لیے روٹین ایمونائزیشن (آر آئی) ایک اہم ستون ہے، ہم نہ صرف پچپن کی بیماریوں سےبچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے مناسب وسائل فراہم کر رہے ہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں میں آر آئی سروس کی فراہمی وسیع کرنے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں