برطانیہ کا یوکرین کو مزید 6 ہزار میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ

24 مارچ 2022
برطانوی وزیر اعظم  کے دفتر کا کہنا ہے بورس جانسن نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی میٹنگ میں یوکرین کی سپورٹ کے نئے پیکج کا اعلان کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے بورس جانسن نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی میٹنگ میں یوکرین کی سپورٹ کے نئے پیکج کا اعلان کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ یوکرین کو تقریباً 6 ہزار نئے دفاعی میزائل اور تقریباً 3 کروڑ پاؤنڈ (4 کروڑ ڈالر) فراہم کرے گا تاکہ خطے میں بی بی سی کی کوریج کو سپورٹ کیا جا سکے اور یوکرین کے فوجیوں اور پائلٹوں کو تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے بورس جانسن نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی میٹنگ میں یوکرین کی سپورٹ کے نئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے پر آمادگی کا اشارہ بھی دیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کی فوجی اور اقتصادی مدد میں اضافہ کرے گا تاکہ یوکرین اپنے دفاع کو مضبوط کرکے اس لڑائی کا رخ موڑ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا روس کے 5 بینکوں اور 3 امیر ترین افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس بحران کے ایک ماہ کے پیش نظر عالمی برادری کو ایک انتخاب اور فیصلے کا سامنا ہے کہ ہم یوکرین میں آزادی کی شمع کو زندہ رکھ سکتے ہیں، یا اسے یورپ اور دنیا بھر میں بجھانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔

برطانوی سپورٹ پیکیج کے ایک حصے کے طور پر برطانیہ یوکرینی فوج کے لیے 6 ہزار میزائل اورڈھائی کروڑ پاؤنڈ کی مالی معاونت فراہم کرے گا، برطانیہ بی بی سی ورلڈ سروس کے لیے 41 لاکھ پاؤنڈز بھی فراہم کرے گا تاکہ اس کی یوکرینی اور روسی زبان کی سروس میں مدد ملے اور غلط معلومات سے نمٹنے میں مدد ملے۔

مزید پڑھیں:روس نے یوکرین میں حکومتی تبدیلی کے حوالے سے برطانوی دعویٰ مسترد کردیا

برطانیہ نے نئے عزم کے ساتھ کہا ہے کہ وہ 10 ہزار تک میزائل فراہم کرے گا اور اس نے 4 کروڑ پاؤنڈز کے اضافی فنڈز انسانی ہمدردی اور اقتصادی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کیف کے لیے اضافی امداد کی فراہمی کی توقع کی جا رہی ہے، یوکرین کو فراہم کی جانے والے اشیا میں کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل اور جوہری خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ساز و سامان بھی شامل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں