ایپل کی آئی فون خریدنےکے لیے سبسکرپشن پروگرام کی منصوبہ بندی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2022
آئی فون ایس ای (2022) — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایس ای (2022) — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی جانب سے مستقبل کی ہارڈویئر پروڈکٹس بشمول آئی فونز کے لیے ایک سبسکرپشن ماڈل پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ دعویٰ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔

اگر اس سبسکرپشن ماڈل پر عملدرآمد ہوا تو صارفین پھر ایپل مصنوعات کی ملکیت حاصل نہیں کرسکیں گے بلکہ ان کو استعمال کرنے کے لیے ماہانہ کرایہ دیں، جیسے کسی کرائے کے گھر کا ادا کرتے ہیں۔

اگرچہ اس پروگرام پر ابھی کام جاری ہے مگر رپورٹ کے مطابق سبسکرپشن سروس کو 2023 تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ سروس ایپل کیئر اور ایپل ون پلانز پر مشتمل ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صارفین کو ہارڈویئر کو ایپل آئی ڈی یا ایپل اسٹور اکاؤنٹ سے سبسکرائب یا کرائے پر حاصل کرسکیں گے۔

اس میں اقساط میں ادائیگی کا پروگرام نہیں ہوگا جبکہ کا انحصار اس پر ہوگا کہ آپ کونسی ڈیوائس کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس پروگرام کا حصہ بننے والے افراد کے یہ آپشن بھی ہوگا کہ وہ نئے ماڈل متعارف ہونے پر اپنی ڈیوائس اس سے بدل لیں۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے عموماً سال میں ایک بار نئی ہارڈ ویئر پراڈکٹس کو متعارف کرایا جاتا ہے۔

مگر کئی بار اس سے ہٹ کر بھی ہوتا ہے جیسے خیال رہے کہ مارچ 2022 میں ایپل نے پیک پرفارمنس ایونٹ کے دوران آئی فون ایس ای، ایک نیا آئی پیڈ ایئر اور میک اسٹوڈیو کو متعارف کرایا تھا۔

مگر رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سبسکرائپشن پروگرام کن ممالک کے لیے ہوگا۔

ایپل کی جانب سے اس نئی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ایپل نے 2021 میں ڈو اٹ یورسیلف ریپیئر پروگرام کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

اس موقع پر ایپل نے بتایا تھا کہ وہ آئی فونز، میک اور دیگر پروڈکٹس کو ریپیئر کرنے میں مددگار مینوئلز آن لائن جاری کرے گی اور ٹھیک کرنے کے لیے درکار ٹولز کو خریدنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں