تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ٹوئٹر پر ’سرپرائز‘ ٹاپ پر آگیا

03 اپريل 2022
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک مسترد کی—فوٹو: ٹوئٹر
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک مسترد کی—فوٹو: ٹوئٹر

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ’سرپرائز‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد ہی کہا تھا کہ وہ اپوزیشن اور قوم کو ’سرپرائز‘ دیں گے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم کےخلاف تحریک کامیاب ہوگی مگر حکومت بضد تھی کہ وہ ’سرپرائز‘ دے گی اور 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرکے سب کو حیران کردیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر جہاں مختلف ٹرینڈز ٹاپ پر آگئے، وہیں سب سے ٹاپ پر ’سرپرائز‘ کا ٹرینڈ رہا، جس میں لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرنے سمیت میمز بھی شیئر کیں۔

ایک مداح نے نصرت فتح علی خان کے گانے کی لائن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مذکورہ لائن آج کے دن کے لیے ہی لکھی تھی۔

ایک مداح نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کس نے کیا؟ ساتھ ہی انہوں نے میمز میں شیروانی کی تصویر بھی دکھائی۔

ایک صارف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے 176 اپوزیشن ارکان کو ایک منٹ کے اندر جواب دے دیا۔

ایک مداح نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے آخری گیند پر شاندار چھکا مارا۔

ایک صارف نے قاسم سوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پورا نصاب پہلے سے ہی تیار کیا گیا تھا، اب اسے عام کردیا گیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے شہباز شریف کو مینشن کرتے ہوئے شیروانی کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ شیروانی نصف رقم پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

ایک شخص نے میمز شیئر کی کہ ’یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں