• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:50am Sunrise 6:13am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:50am Sunrise 6:13am

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا

شائع October 27, 2022
ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو راتوں رات بچایا گیا — تصویر: رائٹرز
ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو راتوں رات بچایا گیا — تصویر: رائٹرز

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ روم میں ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو راتوں رات بچایا، جب کہ دو لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق الارم فون کی جانب سے ایک انتباہ کے بعد سسلی میں سیراکیوز کے ساحل پر دو 'پیچیدہ' آپریشن کیے گئے جن میں لیبیا کی کشتیاں شامل تھیں۔

پہلی کشتی سے سسلی کے ساحل سے تقریباً 35 میل دور ایک اطالوی کوسٹ گارڈ جہاز نے 416 تارکین وطن کو بچایا جبکہ یورپی یونین کی سرحدی فورس فرونٹیکس کے ساتھ کام کرنے والے اسپین کے گشت کرنے والے جہاز نے مزید 78 کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کا بحری جہاز پر پھنسے مہاجرین کی ’خودکشی کی کوشش’ پر پناہ دینے کا اعلان

اس میں کہا گیا کہ ساحل سے 60 میل دور ماہی گیری کی دوسری کشتی سے کوسٹ گارڈ کے جہازوں اور اٹلی کی مالیاتی جرائم کی پولیس نے 663 تارکین وطن کو بچانے کے لیے مداخلت کی اور 'دو بے جان لاشیں' برآمد ہوئیں۔

اٹلی کی نئی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی پہلی تقریر میں افریقہ کے تارکین وطن کو کشتیوں میں گزرنے سے روکنے کا عزم کیا تھا۔

جیارجیا میلونی نے کہا کہ ان کی حکومت جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ملک کی سب سے دائیں بازو کی حکومت ہے، خاص طور پر بحران زدہ لیبیا سے روانگی کو روک کر غیر قانونی آمد کو روکنا اور انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسمگلروں کو اس بات کا فیصلہ کرنے سے روکا جائے کہ کون ملک میں داخل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پناہ گزینوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 100سےزائد افراد ہلاک

اٹلی طویل عرصے سے ہجرت کے فرنٹ لائن پر رہا ہے جس میں لاکھوں افراد سالانہ دنیا کی مہلک ترین کراسنگ سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پناہ گزینوں کا معاہدہ

سیو دی چلڈرن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اٹلی پر زور دیا کہ وہ لیبیا کے ساتھ یورپی یونین کے زیر اہتمام ہونے والے ایک متنازع معاہدے کو ختم کر دے تاکہ تارکین وطن کی کشتیوں کو یورپ جانے سے روکا جا سکے۔

سال 2017 کے معاہدے کے تحت اٹلی اور یورپی یونین لیبیا کے ساحلی محافظین کو فنڈ، تربیت اور آلات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو پھر بحیرہ روم میں تارکین وطن کو روکتے اور انہیں زبردستی تنازعات سے متاثرہ ملک میں واپس بھیج دیتے ہیں۔

تاہم اٹلی میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی سربراہ کلاڈیا لوڈسانی نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے یورپ کو کسی بھی حالت میں ایسے ملک کے ساتھ معاہدہ نہیں کرنا چاہیے جہاں تارکین وطن کو تشدد ، غلامی یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے جزیرے پر ایک روز میں 2 ہزار سے زائد مہاجرین کی آمد

مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 برسوں میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو اس طرح سے روکا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لیبیا کے حراستی مراکز میں پہنچ گئے تھے۔

ناقدین احتساب کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جس کے بارے میں عوامی معلومات نہیں ہیں کہ لیبیا میں رقم کس کو ملتی ہے۔

پکڑ دھکڑ اور واپس بھیجنا

اٹلی طویل عرصے سے ہجرت کے فرنٹ لائن پر رہا ہے، جس میں دسیوں ہزار لوگ آتے ہیں جو سالانہ دنیا کی مہلک ترین کراسنگ کی کوشش کرتے ہیں۔

اس نے 2000 کی دہائی کے دوران لیبیا کے آمر معمر قذافی کے ساتھ مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے لیے متعدد معاہدے کیے تھے۔

مزید پڑھیں: جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب

یہ شراکت 2012 میں لیبیا کی حکومت کے خاتمے کے بعد معطل ہوگئی تھی جس پر یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے لوگوں کو لیبیا میں روکنے اور زبردستی واپس بھیجنے پر اٹلی کی مذمت کی۔

البتہ شام، عراق اور لیبیا میں جنگوں نے 2015 میں پناہ گزینوں کی ایک لہر کو جنم دیا، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کشتیوں کے ذریعے اٹلی گئے اور اس کے بعد 2016 میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد آئے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024