• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

فاسٹ باؤلر حارث رؤف ماڈل مزنا مسعود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شائع December 24, 2022
تیز گیند باز نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے — فوٹو: ٹوئٹر
تیز گیند باز نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے — فوٹو: ٹوئٹر

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو اور ماڈل مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

دلہن مزنا مسعود نے حسین ریحار کا ڈیزائن کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، انسٹاگرام پر ایلور سیلون کی جانب سے انہیں دلہن کے روپ میں دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ میں دلہن مزنا مسعود کے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن کو بڑا کرکے دکھایا گیا، جس پر حارث رؤف کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی باؤلنگ کی اسپیڈ ’ایچ ار 150‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

تیز گیند باز نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے دعا کی۔

حارث رؤف کی پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی، اسی طرح انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، جلات خان، طاہر بیگ، احمد دانیال، شاہ ویز عرفان، دلبر حسین، حسین طلعت، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ڈیوڈ ویزے، ہیری بروک اور فخر زمان کی ویڈیوز شیئر کی گئی۔

نومنتخب عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی بھی تقریب کے موقع پر موجود تھے، جنہوں نے ایک جیسے کرتے اور پاجامے پہنے ہوئے تھے۔

پہلے سے یہ بات رپورٹ کی جارہی تھی کہ حارث رؤف اپنی کلاس فیلو کے ساتھ نکاح کریں گے جبکہ ولیمے کے تقریب ایک سال بعد منعقد کی جائے گی۔

اپنی شادی کی تقاریب سے قبل فاسٹ باؤلر پہلے میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024