• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

کراچی مسلسل دوسرے روز بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

شائع September 27, 2023
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر نئی دہلی ہے — فائل فوٹو: فیس بک
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر نئی دہلی ہے — فائل فوٹو: فیس بک

میٹروپولیٹن شہر کراچی فضائی آلودگی کے اعتبار سے مسلسل گزشتہ 2 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ’آئی کیو ایئر ڈاٹ کام‘ کے مطابق کراچی کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر نئی دہلی ہے۔

کراچی میں پی ایم 2.5 (پارٹیکیولیٹ میٹر) کا ارتکاز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن ویلیو سے 20.3 گنا زیادہ ہے، گزشتہ شب کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 151 سے 200 کی رینج میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ کو غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے، جبکہ 201 اور 300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ صحت کے لیے اور بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔

کراچی کی ہوا کا معیار مسلسل دوسرے روز بھی غیر صحت مند رہا جو کہ ایئر کوالٹی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے، کراچی کا عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونا انتہائی تشویشناک سمجھا جارہا ہے۔

’آئی کیو ایئر‘ کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران کراچی میں آلودگی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ درحقیقت اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024