• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

کراچی سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی

شائع October 2, 2023
حکومت کی منظوری سے نیپرا نے بجلی مہنگی کردی — فائل فوٹو: ڈان
حکومت کی منظوری سے نیپرا نے بجلی مہنگی کردی — فائل فوٹو: ڈان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین سمیت تمام صارفین پر 6 ماہ کے لیے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن آف الیکٹرک پاور ایکٹ 1997 کی شق 31 کی ذیلی شق 7 کے تحت ایکس ڈسکوز کی جانب سے مالی سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے دی گئی درخواست پر فیصلہ کرلیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے وفاقی وزارت توانائی کو 22 ستمبر 2023 کو آگاہ کیا گیا تھا۔

نیپرا نے کہا ہے کہ سابقہ ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کی مختلف کیٹیگریز کے صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے وصول کیے جائیں گے اور اس کا دورانیہ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک 6 ماہ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کے-الیکٹرک اور دیگر کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے دوران عدالت کے فیصلوں کی تعمیل کریں۔

اس سے قبل نیپرا نے 27 ستمبر کو کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے اکتوبر اور نومبر دو ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 4 روپے 46 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

لہٰذا عملی طور پر کے-الیکٹرک صارفین اکتوبر اور نومبر میں اپنے سلیب اور کیٹیگری کے لحاظ سے 4.76 روپے اور 7.73 روپے فی یونٹ کے درمیان اضافی لاگت ادا کریں گے اور پھر دسمبر سے مارچ تک اوسطاً 3.28 روپے ادا کریں گے، اس اضافے کی اجازت وفاقی حکومت کی درخواست پر دی گئی ہے۔

حکومت کو بھیجے گئے خط میں نیپرا نے کہا تھا کہ اس نے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صارفین کی مختلف کیٹیگریز کے لیے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ تک لاگو کیا جائے گا، جو فروری 2023 اور مارچ 2023 میں کھپت کی بنیاد پر کے-الیکٹرک صارفین سے بالترتیب اکتوبر اور نومبر 2023 کے مہینوں میں وصول کیے جائیں گے، تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے گزشتہ سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لیے مزید 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت نہیں دی کیونکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ پالیسی گائیڈ لائنز خاص طور پر ان سہ ماہیوں کا احاطہ نہیں کرتیں۔

خط کے مطابق رہائشی زمرے میں کے-الیکٹرک کے گھریلو صارفین کو پہلے 100 یونٹ سے 300 یونٹ کے استعمال پر ماہانہ 1.49 روپے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ 3.28 روپے فی یونٹ اضافی چارج مارچ 2024 تک لاگو رہیں گے۔

کے-الیکٹرک کے 301 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے رہائشی صارفین کو آئندہ 2 ماہ میں 3.21 روپے فی یونٹ کے علاوہ 6 ماہ کے لیے 3.28 روپے فی یونٹ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، دیگر تمام کیٹیگریز کے صارفین کو 4.46 روپے کی اضافی لاگت ادا کرنی پڑے گی، جو 6 ماہ تک 3.28 روپے فی یونٹ کے علاوہ ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا نے 23 ستمبر کو کے-الیکٹرک سمیت ایکس ڈسکوز کی درخواست چوتھی سہ ماہی کے لیے فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو توثیق کے لیے خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ صارفین کو اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک 6 ماہ کے دوران ادائیگی کرنا ہوگی اور یہ چوتھی سہ ماہی کی مد میں کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024