لاہور : کاغذات نامزدگی پر اعتراض، بلاول بھٹو کا تحریری جواب جمع

29 دسمبر 2023
بلاول بھٹو زرداری کے  قانونی مشیر  افتخار شاہد نےبلاول بھٹوکےکاغذات نامزدگی پرلگائےجانے والےاعتراض کا تحریری جواب آراوکو جمع کرایا—فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری کے قانونی مشیر افتخار شاہد نےبلاول بھٹوکےکاغذات نامزدگی پرلگائےجانے والےاعتراض کا تحریری جواب آراوکو جمع کرایا—فوٹو: ڈان نیوز

بلاول بھٹو کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا تحریری جواب آراو کو جمع کروادیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے قانونی مشیر افتخار شاہد نےبلاول بھٹوکےکاغذات نامزدگی پرلگائےجانے والےاعتراض کا تحریری جواب آراوکو جمع کرایا۔

وکیل بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےکہا تھا کہ آج تحریری طور پر جواب داخل کردیں گے جو کہ کر دیا ہے، اعتراض کرنے والا این اے 127 کا ووٹر ہی نہیں ہے، اعتراض کرنے والا نارووال کا رہائشی ہے اس لئے اس اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

بلاو بھٹو کی قانونی ٹیم نے کہا کہ بلاول بھٹو کےکاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزلکھا گیا ہے جو کہ ایک انسانی غلطی ہے، بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، صرف پنجاب میں مسئلہ ڈالا گیا ہے، بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر پنجاب میں جان بوجھ کر اعتراض لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراض عائد کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

اس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں