آئی ٹی سیکٹر کی ترقی، برآمدات بڑھانے کیلئے وزیر مملکت کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم

21 مارچ 2024
کمیٹی آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی — فائل فوٹو: پی آئی ڈی
کمیٹی آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی — فائل فوٹو: پی آئی ڈی

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں 10 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق دس رکنی ایڈوائزری کمیٹی وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں کام کرے گی، جس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی نامور شخصیات شامل ہیں۔

کمیٹی آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے ایریاز کی نشاندہی کرے گی اور شعبے میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کا حل پیش کرے گی۔

کمیٹی آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

کمیٹی آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں استعداد کار کے فرق کو کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔

ایڈوائزری کمیٹی ذیلی شعبوں کے لیے الگ الگ سب کمیٹیاں بھی بنائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں