• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

این اے۔148 میں ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو برتری حاصل

شائع May 19, 2024
فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے۔148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو واضح برتری حاصل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم گیلانی کا پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

پولنگ کے عمل کے دوران علی قاسم گیلانی نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور الیکشن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عللی قاسم گیلانی نے کہا کہ پرامن الیکشن ہورہا ہے اور ہم مطمئن ہیں، شہری علاقے کی نسبت دیہاتی علاقوں میں ٹرن آؤٹ بہتر نظر آرہا ہے۔

اب تک حاصل ہونے 250 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو واضح برتری حاصل ہے۔

250 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی 78ہزار 270 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک 47ہزار 793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے کارکن واضح برتری دیکھ کر جشن منانے کے لیے گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمور الطاف ملک کو شکست دی تھی لیکن چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024