• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

ملک میں بجٹ سے پہلے ٹیکس لگانے کی تیاریاں ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع May 19, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں بجٹ سے پہلے ٹیکس لگانے کی تیاریاں ہیں اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے کہنے پر سب کچھ ہو رہا ہے۔

پشاور میں ’غزہ ملین مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ’پشاور میں ایک تاریخی ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے، یہ کوئی سیاسی مارچ نہیں یہ غزہ کے مظلموں کے نام مارچ ہے، آج فلسطینی امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی ہے، بجٹ سے پہلے ٹیکس لگانے کی تیاریاں ہیں اور عالمی مالیاتی فنڈ کے کہنے پر سب کچھ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارے سر پر کھڑی ہے، شمالی وزیرستان میں بےشمار لوگ شہید ہوئے آج بھارت سازش کے تحت اپنے ایجنڈے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہیں، امریکی مقاصد کے لیے ہم پر حکومتیں مسلط کی جاری ہیں، 20 سال امریکا کی خدمت کی مگر اپنے ملک کو کچھ نہیں دیا گیا، ملک میں ترقی، روزگار، قرضوں سے نجات کے لیے کام نہیں کیا گیا، اپنے ملک کو امریکی ایجنٹوں سے آزاد کرانا ہے اور اگر ملک کو بچانا ہے تو اسے آئین پر چلانا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024