کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں چاند رات کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بزرگ شہری دوران علاج جاں بحق ہوگئے جب کہ کراچی پولیس نے مختلف مبینہ مقابلوں میں 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے وسیم الرحمٰن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ان کے ہمراہ موجود اہلیہ نے پولیس کی مدد سے انہیں ہسپتال منتقل کیاتھا جہاں دوران علاج وہ آج دم توڑگیا۔

ادھر بن قاسم گھگھر پھاٹک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

دوسری جانب سچل گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کی گئیں۔

لیاری بغدادی سے بھی 2منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں آئی، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، پسٹل ،گولیاں اور آئس بر آمد ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں