عمران خان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی عیادت کر رہے ہیں۔ فوٹو آن لائن

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو سیز فائر کا اعلان کرے اور طالبان کو قطر کی طرز پر مذاکراتی دفتر کھولنے کی پیشکش کرے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق بدھ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف جنگ بھی جاری ہے، ان حالات میں مذاکرات کیسے ممکن ہیں۔

عمران نے کہا کہ یہ چوتھی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) ہے جس میں مذاکرات کا فیصلہ ہوا تھا لیکن کوئی حل نظر نہیں آرہا۔

یاد رہے کہ اتوار کو پشاور میں چرچ پر خود کش حملے میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مذکورہ حملے کے بعد مختلف حلقوں نے خیبر پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی تجویز کو پس پشت ڈال کر فوری طور پر فوجی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات ہوسکتے ہیں اور اسکے لیے قطر میں دفتر کھول سکتا ہے تو یہاں کیوں نہیں، لہٰذا حکومت مذاکرات کو سنجیدگی سے لے اور سیز فائر کا اعلان کر دے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے لیے باقاعدہ دفتر کھولے کیونکہ اس کے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اگرایسا نہ ہوا تو نو سال سے جاری جنگ مزید چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا، لوگوں نے ہمیں امن کے لیے ووٹ دیا جنگ کے لیے نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Ali Sep 25, 2013 04:05pm
In my opinion; Imran khan is extremely stupid and stubborn. He is so unaware of ground realities and lacks acumen for being even a bad administrator. Good luck to people in KPK.
بگلا پکڑنے کی ترکیب Oct 07, 2013 03:58pm
[…] کے سربراہ جناب عمران خان صاحب نے پیش کی ہے جسکے مطابق طالبان کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت ملنی چا…. اب پتا نہیں اگر یہ دفتر کھل جاتا ہے تو اسکی تشہیر کیسے […]
! مولانا فضل الرحمن اوربگلا پکڑنے کی ترکیب | pakuktv.com Oct 09, 2013 09:31pm
[…] کے سربراہ جناب عمران خان صاحب نے پیش کی ہے جسکے مطابق طالبان کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت ملنی چا…. اب پتا نہیں اگر یہ دفتر کھل جاتا ہے تو اسکی تشہیر کیسے […]