اوتھل میں حادثہ، 11 افراد ہلاک

21 اکتوبر 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے اوتھل میں ایک مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

پیر کو آر سی ڈی ہائے وے پر پیش آنے والے حادثہ کی وجہ تیز رفتاری اور دھند بتائی جاتی ہے۔

اوتھل پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سویرے پیش آیا جب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ایک پولیس افسر نے حادثہ میں 11 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے، دو خواتین اور ٹرک ڈرائیور شامل ہیں۔

چھ افراد موقع پر ہلاک جبکہ پانچ ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیو عملہ کو لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لئے دونوں گاڑیوں کے ڈھانچہ کو کاٹنا پڑا۔

زخمیوں کو اوتھل اور حب ہسپتال منتقل کیا گیا جب کچھ شدید زخمیوں کو بعد میں کراچی بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ کا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا۔کچھ دکان داروں نے بتایا کہ شدید دھند میں مسافر کوچ کی رفتار بہت تیز تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں