سلمان خان کا یو ٹرن

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2015
بولی وڈ اسٹار سلمان خان — فائل فوٹو / اے ایف پی
بولی وڈ اسٹار سلمان خان — فائل فوٹو / اے ایف پی

بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے 1993، ممبئی بم دھماکوں کے ملزم کے بھائی یعقوب میمن سے متعلق اپنی ٹوئٹس واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

سلمان خان نے اتوار کو ٹوئٹر پر پیغامات میں یعقوب میمن کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دھماکوں کے اصل ذمہ دار ٹائیگر میمن کو گرفتار کر کے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سلمان کا کہنا تھا کہ ' ایک بے گناہ شخص کو قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ ٹائیگر کو پکڑا جائے اور پھانسی دی جائے‘۔

ہندوستانی حکام کے مطابق ممبئی بم دھماکوں کے پیچھے ٹائیگر میمن سمیت داؤد ابراہیم اور اس کا بھائی انیس ابراہیم ملوث ہیں۔

بولی وڈ اسٹار نے ٹائیگر میمن کو لومٹری قرار دیتے ہوئے بھائی کی سزائے موت پر خاموش رہنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سلمان خان کی ٹوئٹس پر ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سلمان کے والد سلیم خان نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

سلیم نے اپنے بیٹے کی ٹوئٹس کو بے معنی قرار دیا جب کہ بی جے پی نے ان سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے ممبئی یونٹ نے سلمان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہٹ اینڈ رن کیس میں ان کی ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

سلمان نے احتجاج کے بعد اپنی نئی ٹوئٹس میں بتایا کہ وہ والد سے بات کرنے کے بعد اپنا بیان واپس لے رہے ہیں۔

سلمان کے مطابق، انہوں نے یعقوب کو بے گناہ نہیں کہا اور غلط فہمی پیدا ہونے کی وجہ سے وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

عائشہ بخش Jul 27, 2015 01:59am
معاشرہ میں شدت پسندی نے غیر اعلانیہ سینر کو نافذ کردیا ہے۔ اب کوئی بھی انسان کھل کر اپنے نظریات کا اظہار بھی نہیں کرسکتا۔ یہ صرف بھارت میں ہی نہیں۔ بلکہ پاکستان میں بھی آپ بہت سے گروپس کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتے ۔ چاہے آپ کی نظر میں وہ گروپ مکمل غلط ہوں۔ معاشرہ کو اپنے اندر مزید برداشت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔
Muhammad Ayub Khan Jul 27, 2015 09:44am
zinda rehnaa hey to wapis to lenaa parhey ga ----warnaa kiya pata kal subh uthney sey pehley kuch ho jayeeeeeeeeeeeeeeee---------------INDIA meyn izhari raye ki azadi hey