• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

'سربجیت' پاکستان مخالف نہیں، رندیپ ہودا

شائع May 5, 2016
رندیب ہودا فلم میں سربجیت سنگھ کا مرکزی کردارجبکہ ایشوریا رائے سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار ادا کریں گی—۔پبلسٹی فوٹو
رندیب ہودا فلم میں سربجیت سنگھ کا مرکزی کردارجبکہ ایشوریا رائے سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار ادا کریں گی—۔پبلسٹی فوٹو

ممبئی: بولی وڈاداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم 'سربجیت' میں پاکستان مخالف کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔

امنگ کمار کی ہدایات میں بننے والی فلم 'سربجیت' ایک ہندوستانی جاسوس 'سربجیت سنگھ' کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، جو پاکستان کی ایک جیل میں دوران قید ہلاک ہوگیا تھا۔

رندیب ہودا فلم میں سربجیت سنگھ کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سربجیت سنگھ کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رندیپ ہودا کا کہنا تھا، 'میرا نہیں خیال کہ اس فلم میں پاکستان پر تنقید کی گئی ہے، لیکن ہاں وہاں (پاکستان میں) بہت سارے قیدی ہیں جن میں سے بعض کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہاں (ہندوستان میں) بھی ایسا ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کے ساتھ اس کے جرم کے بجائے قومیت کی بناء پر ایسا برتاؤ کریں تو چاہے پاکستان میں ہو یا ہندوستان میں، یہ غلط ہے۔'

رندیپ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک عام آدمی کی زندگی کے ادوار پر مشتمل ہے جو پاکستان اور ہندوستان کی سیاسی صورتحال کے درمیان پھنس جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ فلم پاکستان کی ایک جیل پر بنائی گئی، لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں جس سے لگے کہ پاکستان پر تنقید کی جارہی ہے، یہ محض ایک صورتحال ہے جہاں ایک نارمل انسان دونوں ملکوں کے سیاسی اتار چڑھاؤ کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔

فلم میں رندیپ کے علاوہ ایشوریا رائے، رچا چڈا اور درشن کمار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ایشوریا، سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار نبھائیں گی، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے فخرکی بات ہے۔

تقریب میں موجود دلبیر کور کا کہنا تھا کہ 'ایشوریا میری چھوٹی بہن کی طرح ہیں، مجھے ان میں اپنا آپ نظرآتا ہے، ان کے لیے پنجابی ثقافت کو نبھانا مشکل رہا ہوگا لیکن مجھے ان پر فخر ہے۔'

فلم 'سربجیت' رواں ماہ 20 مئی کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:"سربجیت سنگھ کی حالت تیسرے روز بھی تشویشناک"

یاد رہے کہ سربجیت سنگھ پر فیصل آباد اور ملتان میں بم دھماکے کرنے کا الزام تھا، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، تاہم 2013 میں سزائے موت کے قیدی ہندوستانی سربجیت سنگھ پر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 2 دیگر قیدیوں نے حملہ کیا تھا، جو بعدازاں جیل میں دوران علاج ہلاک ہو گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riz May 05, 2016 10:29pm
Why Indian has so much time to make movie about Pakistan and its issue, India have already has internal issue and if I starts writing down them this page will be full so Please first make Movies about your own and send them to Cannes Film Festival,International Film Awards Berlin,Canada International Film Festival or for Oscar or any others and I am sure that Indian issues will get no blink attention straight away. Please leave Pakistan out and put consantration in your own.

کارٹون

کارٹون : 30 مئی 2024
کارٹون : 29 مئی 2024