پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پر بولی وڈ فلم ’نور‘ بنائی جارہی ہے جس پر وہ بے حد خوش بھی ہیں لیکن کیا ممبئی کو کراچی بنا کر پیش کیا جاسکتا ہے؟

بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے صبا امتیاز نے اپنے ناول پر بولی وڈ فلم بننے کے حوالے سے کئی باتیں بیان کی۔

ان کا کہنا تھا ’میں بولی وڈ فلمیں دیکھتی ہوئی بڑی ہوئیں ہوں اور میں بہت پرجوش ہوں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میرے ناول پر بولی وڈ فلم بنائی جائے گی۔‘

مزید پڑھیں: 'کراچی یو آر کِلنگ می' میں سوناکشی کا روپ

انہوں نے کہا ’میں نہیں جانتی کہ فلم میں کوئی آئٹم سانگ ہے کہ نہیں یا پھر کوئی گانا ہے بھی کہ نہیں، لیکن ہاں جب کوئی ناول پر فلم بنائی جاتی ہے تو اسے مکمل انداز میں کاپی نہیں کیا جاسکتا، میرے خیال سے ناول سے کچھ اچھے خیالات لے کر ایک اچھی کہانی بنانی چاہیے، اور مجھے دیکھنا ہے کہ میرے ناول کا کون سا حصہ فلم میں لیا گیا ہے۔‘

فلم میں کراچی کی جگہ ممبئی دکھائے جانے کے حوالے سے صبا امتیاز کا کہنا تھا کہ ممبئی باآسانی کراچی کی طرح پیش کیا جاسکتا ہے، ممبئی ایک بڑا شہر ہے جس کے اپنے مسائل ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی نے دیا اپنی سالگرہ پر بڑا سرپرائز

اس وقت صبا اپنے دوسرے ناول ’نو ٹیم آف اینجلز‘ پر کام کر رہی ہیں جس میں کراچی کی سیاست اور حالات کو پیش کیا جائے گا، انہیں امید ہے کہ یہ اس سال شائع کردیا جائے گا۔

’کراچی یو آر کلنگ می‘ صبا امتیاز کا پہلا ناول ہے جو 2014 میں شائع ہوا تھا۔ اس ناول کی مرکزی کردار عائشہ نامی ایک صحافی ہے جو کراچی میں رہتی ہے اور انگریزی کے ایک اخبار میں نوکری کر رہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں