• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

مومل کو بولی وڈ فلم میں کردار کیسے ملا؟

شائع July 30, 2016
پاکستانی اداکارہ مومل شیخ — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ مومل شیخ — فوٹو/ فائل

پاکستانی اداکارہ مومل شیخ بولی وڈ میں فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور اداکارہ کے مطابق یہ کردار انہیں اتفاقیہ طور پر ملا۔

بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے مومل نے بولی وڈ میں اپنی انٹری سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔

واضح رہے کہ فلم 'ہیپی بھاگ جائے گی' میں مومل شیخ معاون کردار کرتی نظر آئیں گی جبکہ بولی وڈ اداکارہ ڈیانہ پینٹی مرکزی کردار کریں گی۔

مزید پڑھیں: مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو، ہولی وڈ فلم کی نقل؟

مومل سے جب سوال کیا گیا کہ انہوں نے فلم میں مرکزی کردار کیوں ادا نہیں کیا تو ان کا کہنا تھا ’مجھے فلم میں معاون کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، مجھے صرف خود کو ثابت کرنا تھا اور جب سے فلم کا ٹریلر جاری ہوا ہے میں بے حد خوش ہوں‘۔

مومل کے مطابق انہیں یہ کردار اتفاقیہ طور پر ملا، انھوں نے بتایا، ’اصل میں میرے والد (جاوید شیخ) کو اس فلم میں ایک کردار کی آفر ہوئی، فلم کے پروڈیوسرز نے ان سے کسی پاکستانی اداکارہ کے لیے بھی بات کی جس کے بعد انہوں نے کچھ کا نام دیا، لیکن پھر پروڈیوسرز نے گوگل پر میرے والد کے ساتھ میری تصاویر دیکھی اور ان سے میرے بارے میں پوچھا جس کے بعد میں نے آڈیشن دیا، مجھے فلم کا اسکرپٹ بھی کافی پسند آیا اور اس طرح مجھے یہ کردار مل گیا‘۔

فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے مومل کا کہنا تھا کہ وہ ایک پاکستانی لڑکی زویا کا کردار کرتی نظر آئیں گی جو اپنے منگیتر (ابھے دیول) کے ساتھ کافی خوش ہیں، جس کے بعد ہیپی (ڈیانہ پینٹی) ان کی زندگی میں آتی ہیں اور کچھ مسئلے ہونا شروع ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری

مومل سے پوچھا گیا کہ انہیں بولی وڈ کا کون سا اداکار سب سے زیادہ پسند ہے تو ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور سلمان خان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور وہ ان کی ایک بھی فلم دیکھنا نہیں چھوڑتی تاہم اگر انہیں موقع ملے تو وہ رنویر سنگھ کے ساتھ اگلی بولی وڈ فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ رواں سال 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024