قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار یونس خان کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت سے کیا گیا۔

یونس خان ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد روبصحت تھے اور مکمل صحت مند نہ ہونے کے سبب انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس اسی بیماری کے سبب وہ قائد اعظم ترافی کے پہلے راؤنڈ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بقیہ تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں 21 سے 25 اکتوبر اور تیسرا ٹیسٹ میچ شارجہ میں 30 اکتوبر سے 3 نومبر کے دوران کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

  1. سمیع اسلم
  2. اظہر علی
  3. یونس خان
  4. اسد شفیق
  5. بابر اعظم
  6. مصباح الحق (کپتان)
  7. سرفراز احمد (وکٹ کیپر)
  8. محمد نواز
  9. یاسر شاہ
  10. ذوالفقار بابر
  11. محمد عامر
  12. وہاب ریاض
  13. سہیل خان
  14. عمران خان (سینئر)
  15. راحت علی

تبصرے (0) بند ہیں