وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

شائع May 5, 2024 اپ ڈیٹ May 5, 2024 09:46am
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور باہمی اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے ۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026