پہلی بار ایک بھارتی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن

اپ ڈیٹ 24 مئ 2017
جندرمہل — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
جندرمہل — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

پہلی بار ایک انڈین ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

جی ہاں جندر مہل نامی بھارتی نژاد ریسلر نے گزشتہ شب بیک لیش نامی ایونٹ میں رینڈی اورٹن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیں : 2017 میں سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر

اس سے قبل انڈین ریسلر گریٹ کھالی نے بھی چیمپئن شپ جیتنی تھی مگر وہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے تھے اور یہ پہلی بار ہے کہ بھارتی نژاد کسی ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ریسل مینیا 33 میں برے وائیٹ کو شکست دیکر چیمپئن بننے والے رینڈی اورٹن پہلی بار اپنے اعزاز کا دفاع کررہے تھے اور انہیں بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔

رینڈی اورٹن کو مقابلے کے دوران جندر مہل کے ساتھیوں سنگھ برادرز کی مداخلت کا بھی سامنا رہا تاہم وہ دونوں مداخلت کاروں کو باہر کرنے میں کامیاب رہے۔

مگر جب رینڈی اورٹن سنگھ برادرز کو رنگ کے باہر چت کرکے واپس آئے تو جندر مہل نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا مخصوص داﺅ 'خلاص' لگاتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : رائل رمبل مقابلہ غیر متوقع ریسلر کے نام

تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے سے قبل ہی جندر مہل کی کامیابی کی پیشگوئی سامنے آچکی تھی اور اس کا مقصد بھی بتایا گیا تھا۔

امریکی جریدے فوربس کے مطابق درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای بھارتی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کے لیے جندر مہل کو آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ فالورز کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ یہ اس کے سبسکرائبرز کی تیسری بڑی مارکیٹ بھی ہے۔

ایک انڈین نژاد کی کامیابی رپ سوشل میڈیا پر لوگوں کا حیران کن ردعمل سامنے آیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں