رائل رمبل مقابلہ غیر متوقع ریسلر کے نام

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2017
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ رائل رمبل رینڈی اورٹن اور جان سینا کے نام رہا۔

تیس افراد کے مقابلے رائل رمبل کو دیکھنے کے لیے کئی دنوں سے پرستار بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور بروک لیسنر، انڈر ٹیکر اور بل گولڈ برگ وغیرہ کو اس میں کامیابی کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا تھا مگر یہ مقابلہ ایک غیر متوقع ریسلر نے اپنے نام کیا۔

ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ہونے والے ایونٹ کے اہم ترین مقابلے یعنی رائل رمبل کا آغاز بگ کاس اور کرس جیریکو نے کیا، جن میں سے جیریکو ایک گھنٹے تک رنگ میں موجود رہے اور 27 ویں نمبر پر باہر ہوئے۔

اس کے بعد دیگر ریسلر اس ترتیب سے رنگ میں آئے :

1۔ بگ کاس

2۔ کرس جیریکو

3۔ کلیسٹو

4۔ موجو راﺅلی

5۔ جیک گالاگر

6۔ مارک ہنری

7۔ براﺅن اسٹرومین

8۔ سمیع زیان

9۔ بگ شو

10۔ ٹائی ڈیلینگر

11۔ جیمز ایلس ورتھ

12۔ ڈین امبروز

13۔ بورن کوربن

14۔ کوفی کنگسٹن

15۔ دی مز

16۔ شیمس

17۔ بگ ای

18۔ روسوف

19، سیزارو

20۔ ژیویر ووڈز

21۔ برے وائیٹ

22۔ اپولو کریڈ

23۔ رینڈی اورٹن

24۔ ڈولف زیگلر

25۔ لیوک ہارپر

26۔ بروک لیسنر

27۔ انزو امور

28۔ گولڈ برگ

29۔ انڈر ٹیکر

30۔ رومن رینز

رائل رمبل میں بروک لیسنر کو گولڈ برگ نے باہر کیا، جبکہ گولڈ برگ انڈر ٹیکر کے ہاتھوں رنگ سے باہر گئے، انڈر ٹیکر کو رومن رینز نے 27 ویں نمبر پر رنگ سے باہر پھینکا اور 29ویں نمبر پر رینڈی اورٹن کے ہاتھوں باہر گرے اور اس طرح اورٹن نے دوسری بار رائل رمبل کوجیت لیا، اس سے قبل وہ 2009 میں بھی یہ مقابلہ جیت چکے ہیں۔

مگر اسٹیڈیم میں موجود 52 ہزار افراد کو اس وقت شاک لگا جب انڈر ٹیکر نے مضحکہ خیز انداز سے گولڈ برگ کو رنگ سے باہر پھینکا جبکہ رومن رینز اس ایونٹ میں سرپرائز انٹری کے طور پر نمودار ہوئے جو اس سے پہلے یونیورسل چیمپئن شپ کے مقابلے میں کیون اوئنز کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔

اسی طرح دیگر میچز میں لیوک گیلوز اور کارل اینڈرسن نے سیزارو اور شیمس کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای را ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ شیلورٹ فلیئر نے را ویمن چیمپئن شپ کا بیلے سے مقابلے میں کامیابی سے دفاع کیا۔

جان سینا نے تاریخ رقم کردی

کافی عرصے سے چیمپئن شپ سے محروم جان سینا نے آخر کار اے جے اسٹائلز کو شکست دے کر رک فلیئر کا 16 ورلڈ چیمپئن شپ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

وہ آخری بار جون 2014 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے اور ڈھائی سال بعد اب دوبارہ یہ اعزاز جیت سکے۔

اس سے قبل اے جے اسٹائلز کے ہاتھوں تین مقابلوں میں جان سینا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر 24 منٹ کے اس میچ کو ایونٹ کا بہترین میچ قرار دیا گیا ہے جس میں دونوں ریسلرز عروج پر نظر آئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں