پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میچز میں پاکستان ٹیم کی جیت میں ان کا کوئی کارنامہ نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ’سرفراز احمد کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ (پاکستان ٹیم کو فتح دلانے میں) آپ نے کوئی کمال نہیں کیا بلکہ یہ میچ آپ کو جتوائے گئے ہیں‘۔

انہوں نے سرفراز احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'آپ زیادہ اترائیں نہیں کیونکہ ہمیں سب معلوم ہے کہ (کرکٹ میں) کیا ہوتا اور کیا نہیں ہوتا'۔

مزیر پڑھیں: میچ جیتنے کے بعد سرفراز پر جرمانہ عائد

انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ 'مجھ سے اب یہ نہ پوچھ لیا جائے کہ کس نے (پاکستان ٹیم کو میچ) جتوائے ہیں، کیونکہ ظاہر ہے پاکستان کو جیت اللہ تعالیٰ نے دعاؤں کے نتیجے میں دی تاہم اس جیت کے جو وسیلے ہیں، میں ان کا نام نہیں لوں گا'۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ 'ان (سرفراز احمد) کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ کا کوئی کمال نہیں تھا'۔

عامر سہیل نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کو کسی خاص مقصد کے تحت پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، ساتھ ہی انھوں نے 'مشورہ' دیا کہ 'سرفراز احمد اپنا دماغ درست رکھیں، انہیں اتنا زیادہ سر پر چڑھنے کی ضرورت نہیں ہے'۔

عامر سہیل نے کہا ’ہمیں آپ (سرفراز احمد) کی قابلیت کا علم ہے لہٰذا آپ چپ کرکے اپنی کرکٹ کھیلیں'۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز نے عمران خان کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر آپ غلط کریں گے تو ہم آپ کو غلط کہیں گے، اگر آپ درست کریں گے تو ہم آپ کو سراہیں گے جبکہ درست کرتے ہوئے کوئی غلطی کریں گے تو ہم اس کی بھی نشاندہی کریں گے'۔

'بیان کی غلط تشریح کی گئی'

سرفراز پر تنقیدی بیان کے بعد عامر سہیل پر بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس پر انھوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کی سیاق و سباق سے ہٹ کر تشریح کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ واحد شخص تھے جنہوں نے سرفراز احمد کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی سب سے پہلے حمایت کی تھی۔

عامر سہیل نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ سرفراز احمد ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے بتایا کہ انہوں نے یہ بیان اس لیے دیا تھا کیونکہ سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد جب سرفراز سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اس جیت کو جاوید میانداد کے نام کرتے ہیں تو اس کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا تھا کہ ’نہیں وہ (جاوید میانداد) ہم پر بہت تنقید کرتے ہیں‘۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز کے اسی جواب کے پیش نظر میں نے کہا تھا کہ انھیں جاوید میانداد کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ جاوید میانداد ایک بہت بڑا نام ہے اور وہ جو بھی تنقید کرتے ہیں پاکستان ٹیم کی بہتری کے لیے ہی ہوتی ہے۔


تبصرے (4) بند ہیں

الیاس انصاری Jun 16, 2017 11:22am
پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کو کراچی سے تعلق رکھنے والا کپتان ہضم نہیں ہو رہا - ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے اور آج بھی یہی روش جاری ہے -
Muhammad Salahuddin Khan Jun 17, 2017 05:46am
Amir Sohal first should look himself as what he has done during Quarter final of 1996 World Cup against India,his point less remarks on India bowler made him down and cost Pakistan a defeat. Pakistan were cursing to win the match were 146 for one, but to his irresponsible show of "GROUROR" cost the match. All TV channels and print media should draw a line to keep away person like Sohail from delivering unprecedented views which only brings and leaves bad impression on upcoming personalities such as Sarfaraz Ahmed. I sent an heartiest congratulation to hi and playing eleven against Sir Lank and England. I pray to Allah the Mighty to make Pakistan and Sarfaraz Eleven to win the Champion Trophy by defeating arch rival India Aameen
Tipu Jun 17, 2017 06:11am
I think we are giving wasting our time on discussing amir sohail comments on Sarfaraz. Allah jis ko chahay ezat dayta hay jisay chahay zilat. Amir Sohail inner devil is exposed.
Shahid syed Jun 17, 2017 10:42am
right 100%