شاہد کپور کی اہلیہ اپنے ’متنازع بیان‘ پر کیا کہتی ہیں؟

میرا اور شاہد کے ہاں گزشتہ سال پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی — ۔ فائل فوٹو
میرا اور شاہد کے ہاں گزشتہ سال پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی — ۔ فائل فوٹو

میرا راجپوت کا مشہور شخصیت بننے کا کوئی ارادہ تو نہیں تھا لیکن اس کے باوجود وہ ہندوستان کی ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔

ایسا اس لیے ہوا کیوں کہ ان کی شادی کامیاب بولی وڈ اداکار شاہد کپور سے ہوئی جس کے بعد اب میڈیا شاہد کے ساتھ ساتھ میرا راجپوت کو بھی ایک سلیبرٹی کی طرح اہمیت دے رہا ہے۔

My strength. Always lucky for me. ❤️

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق میرا راجپوت کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا، ’مجھے لگتا ہے میں پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہوں، مجھے اب میڈیا کے سامنے کی عادت ہوگئی ہے، کیوں کہ آج کل ہر جگہ فوٹوگرافرز موجود ہوتے ہیں، پھر چاہے میں جِم جاؤں یا میشا (بیٹی) میرے ساتھ موجود ہو، یہ حقیقت ہے اس لیے مجھے اس کا سامنا کرنا آگیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: شاہد اور میرا نے 25 دن بعد بیٹی کا نام رکھ لیا

خیال رہے کہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ میرا راجپوت بہت جلد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا، ’میں اپنے اسکول اور کالج میں کچھ کام کرچکی ہوں، میں نے چند انٹرن شپس بھی کیں،ایڈورٹائزنگ میں کام بھی کیا، میں پہلے ڈاکٹر بننا چاہتی تھی، لہذا میں نے ایک ہسپتال میں انٹرن شپ بھی کی، میں سرجن بننا چاہتی تھی اور میں نے 13 سے 14 سرجریز بھی دیکھی ہیں، لیکن مجھے بعد میں احساس ہوا کہ ڈاکٹر بننے کے لیے مجھے بہت پڑھائی کرنی پڑے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی اہلیہ ان کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

واضح رہے کہ میرا راجپوت اور شاہد کپور کے ہاں گزشتہ سال پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ان دونوں نے اپنے نام کے پہلے حصے کے امتزاج سے ’میشا‘ رکھا تھا۔

#playtime with lil missy

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

اس سے قبل ایک ایونٹ کے دوران میرا راجپوت نے اپنے ماں بننے اور بیٹی کو توجہ دینے پر بات کرتے ہوئے تھا کہ وہ گھر سے باہر کام نہیں کرنا چاہتیں، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو گھر پر نہیں چھوڑ سکتیں، تاہم ان کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور نے آخر کار مداحوں کو بیٹی کی تصویر دکھادی

سوشل میڈیا پر صارفین نے میرا راجپوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'شاید وہ یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین (ورکنگ ویمنز) اپنے بچوں کو وقت نہیں دیتیں یا ان کی تربیت ٹھیک طرح سے نہیں کرتیں'۔

Hello world. 🌼

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

تاہم اپنے متنازع بیان پر میرا کا کہنا تھا کہ ’مجھے اُس وقت ماں بنے زیادہ دن نہیں گزرے تھے، مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں اور میں کافی جذباتی بھی تھی، میں جذبات میں بغیر سوچے سمجھے یہ سب بول گئی‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں