انسٹاگرام کو تصاویر شیئر کرنے کے لیے سب سے مقبول ایپ قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا اور سال کے اختتام پر صارفین کی جانب سے اپنی چند بہترین فوٹوز کو شیئر کرنے کا رجحان نظر آرہا ہے۔

ہیش ٹیگ #bestnine2017 کے ساتھ سال بھر کی 9 بہترین تصاویر کے مجموعے کو اس مقصد کے لیے شیئر کیا جارہا ہے۔

اس مجموعے میں ان تصاویر کو رکھا جاتا ہے جو اس صارف کی اس سوشل میڈیا ایپ میں رواں سال سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔

مگر چونکہ انسٹاگرام کی جانب سے ایسا کوئی ٹول دستیاب نہیں ، تو اس کے لیے ایک تھرڈ پارٹی سروس کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں : انسٹاگرام مقبولیت میں اسنیپ چیٹ سے آگے

اس مقصد کے لیے 2017bestnine.com نامی ویب سائٹ کے ذریعے سال بھر کی سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے والی نو تصاویر کا کولاج بنایا جاسکتا ہے۔

بس آپ کو وہاں جاکر اپنے انسٹاگرام یوزر نیم کو ڈال کر انٹر بٹن دبانا ہوتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ لاگ ان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

ڈان نیوز کی 2017 کی 9 مقبول تصاویر
ڈان نیوز کی 2017 کی 9 مقبول تصاویر

اس کے بعد یہ ویب سائٹ خود اس اکاﺅنٹ کی سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی 9 تصاویر کو ڈھونڈ کر کولاج بنا دیتی ہے جبکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ نے سال بھر میں کتنی تصاویر پوسٹ کیں اور مجموعی لائیکس کتنے تھے۔

مگر یہ سروس صرف پبلک پروفائل پر ہی کام کرتی ہے۔

اگر آپ نے اکاﺅنٹ کو پرائیویٹ کررکھا ہے تو بھی اس کولاج کو بنا سکتے ہیں، جس کے لیے عارضی طور پر پروفائل کو پبلک بنانا ہوگا اور تصویر ملنے کے بعد چاہے تو واپس پرائیویٹ موڈ میں چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا انسٹاگرام کے خفیہ فیچرز سے واقف ہیں؟

اور ہاں اس سروس سے آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آپ کے دوستوں کی تصاویر لوگوں میں کتنی مقبول رہیں۔

ویسے آپ اپنی تصاویر ہمارے انسٹاگرام اکاؤنٹ @ dawnnewstv کو ٹیگ کرسکتے ہیں جن میں سے بہترین کو ہم اپنے اکاؤنٹ میں آپ کے کریڈٹ کے ساتھ شیئر کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں