صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب پرانی دشمنی پر مبینہ طور پر مری قبیلے کے افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار لاشاری قبیلے کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے نیتجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت میتھل لاشاری، شاہد لاشاری، ہدایت لاشاری اور معشوق لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: فائرنگ کے واقعے میں سندھ یونیورسٹی کے استاد محفوظ

واقعے میں کار کا ڈرائیور اعظم لاشاری اور ایک فرد بادل لاشاری زخمی ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

دادو پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاشاری اور مری قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے چینی باشندہ جاں بحق

پولیس نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں کا تعلق مری قبائل سے تھا جبکہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق لاشاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، تمام لاشوں کو سول ہسپتال دادو منتقل کردیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ: ڈی ایس پی ٹریفک اور کانسٹیبل شہید

بعد ازاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے دادو کے علاقے میں مبینہ طور پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے لیا۔

آئی جی نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے ملوث ملزمان کے خلاف ابتدائی پولیس اقدامات سمیت واقعے کی تمام تفصیلات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی۔

تبصرے (0) بند ہیں