ماسکو: داعش کے دہشت گردوں نے روسی جمہوریہ چیچن میں تین مقامات پر حملہ کرکے درجن بھر پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے خلاف تینوں حملوں سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں ایک ناکام خودکش حملہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں داعش کا اثر بڑھ رہا ہے: رپورٹ

داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ داعش کے جنگجوؤں نے ضلعی پولیس کے دفتر میں داخل کر 2 پولیس اہلکاروں کو چھریوں کے وار سے بری طرح زخمی کردیا۔

دوسری جانب چیچن وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ’دو حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا‘۔

مزیدپڑھیں: داعش سربراہ البغدادی فضائی حملے میں زخمی؟

اسی دوران تحقیقاتی ٹیم نے کہا کہ ’ایک خود کش حملہ آوار نے پولیس کے پاس پہنچ کر حملہ کیا لیکن پولیس افسران اور شہری جانی نقصان سے بچ گئے‘۔

چیچن کے دارالحکومت میں ایک شخص نے تیز رفتار کار کے ذریعے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی تاہم وہ اس واقعہ میں بچ گیا لیکن قریب کھڑے 2 پولیس اہلکار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ ’تمام تر خطرات کو ختم کردیا گیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ننگر ہار: خود کش حملے میں داعش کا مخالف اہم کمانڈر ہلاک

سائٹ نامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ ’داعش پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے‘۔


یہ خبر 21 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں