عمران ہاشمی کی فلمیں ان کا بیٹا بھی نہیں دیکھتا

28 ستمبر 2017
ان کے بیٹے ایان کی عمر 7 برس ہے—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
ان کے بیٹے ایان کی عمر 7 برس ہے—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ ایکٹر عمران ہاشمی ویسے تو تھرلر اور ایکشن فلموں میں بھی نظر آتے ہیں، تاہم انہیں ذیادہ تر بولڈ فلموں کا ہیرو مانا جاتا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ ان کی تمام فلموں میں بولڈ مناظر ہی ہوتے ہیں، تاہم ان کی وجہ شہرت بولڈ مناظر ہی بن گئے ہیں۔

ویسے تو عمران ہاشمی پہلے یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ وہ اپنی فلموں میں بولڈ مناظر کی وجہ سے ہر فلم کے بعد اپنی اہلیہ کو ایک ہینڈ بیگ گفٹ کرتے ہیں۔

تاہم اب اداکار نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان کا بیٹا ان کی فلمیں نہیں دیکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی کیلئے مزید ’راز‘ یا ’مرڈر‘ جیسی فلمیں نہیں

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں اس لیول کی ہیں کہ ان کا 7 سالہ بیٹا نہیں دیکھ سکتا۔

اداکار نے وضاحت کی کہ ان کی ذیادہ تر فلموں کو ’اے‘ یا ’یو اے‘ سرٹیفکیٹ ملے ہیں، جس وجہ سے ان کی فلمیں ان کے بیٹے کے لیے نہیں۔

خیال رہے کہ ان سرٹیفکیٹ کی حامل فلمیں بالغ افراد تک محدود ہوتی ہیں، اور ان فلموں کی 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نمائش ممنوع ہوتی ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ان کی صرف ایک ہی فلم ’مسٹر ایکس‘ کو ’یو‘ سرٹفیکیٹ ملا تھا، جس وجہ سے ہی ان کا بیٹا اس فلم کے کچھ حصے دیکھ پایا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار

عمران ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ 4 کی عمر تک ان کے بیٹے کو یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کے والد کیا کرتے ہیں، لیکن جب انہوں نے شوٹنگ کا لفظ سنا تو وہ سمجھنے لگے کہ ہتھیار سے گولی فائر کرنے والی شوٹنگ کی بات کی جاتی ہے، تاہم آہستہ آہستہ وہ سمجھ گئے۔

خیال رہے کہ عمران ہاشمی کی فلموں میں ’فٹ پاتھ، زہر، کل یگ، اکثر، گینگسٹر، جنت، راز، مرڈر 2، جنت 2، ڈرٹی پکچر، ایک تھی ڈائن، راز 3 اور ونس اپن ٹائم ان ممبئی‘ جیسی تھرلر اور بولڈ فلمیں شامل ہیں۔

عمران ہاشمی نے بادشاہو، اظہر، ہماری ادھوری کہانی، انگلی اور گھن چکر جیسی سیاسی و سماجی موضوعات پر بنی فلموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم انہیں بولڈ ہیرو تسلیم کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ان کی اجے دیو گن کے ساتھ آنے والی پولیٹیکل تھرلر فلم ’بادشاہو‘ نے اچھا بزنس کیا، تاہم اس فلم کے کچھ بولڈ اور تھرلر مناظر کو بھی سینسر بورڈ نے فلم سے خارج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں